اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

مشہد مقدس میں شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی برسی کا اہتمام

شیعہ نیوز: سفیر انقلاب، عالم مجاھد، علامہ شھید عارف حسین الحسینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے رواق دارالرحمہ حرم مطہر رضوی مشہد مقدس میں ادارہ تبلیعات اسلامی مدیریت زائرین غیر ایرانی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے تعاون سے سفیر نور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، طلاب عظام، مرد و خواتین نے شرکت کی، پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام مجید سے کی گئی جسکی سعاوت معروف قاری فاضلی نے حاصل کی۔ پروگرام کے پہلے مقرر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے مسئول حجة الاسلام المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی تھے جنھوں نے قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی شخصیت پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا شہید نے امام راحل خمینی بت شکن کے پیغام کو پاکستان بھر میں جس خوبصورتی سے اور تندہی سے پہنچایا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا شہید کی شخصیت تمام جہات سے کامل شخصیت تھی۔ ڈاکٹر شیرازی نے ادارہ تبلیغات اور مدیریت زائرین غیر ایرانی کا اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہدمقدس کے مسئولین کا پروگرام کو منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے دوسرے مقرر مجمع جھانی اہل البیت شعبہ مشھد کے مسئول  جناب حجالاسلام والمسلمین علامہ ایمانی مقدم تھے۔اُنہوں نے کہا شھید عارف الحسینی ایک معروف انقلابی شخصیت تھے وہ مکتب امام راحل کے فرزند تھے جنہوں نے امام خمینی رضوان اللہ کی آواز پر لبیک کہا اور امام پھر تا دم شھادت آپکا ساتھ دیا۔

انہوں نے شہید القدس اسماعیل ھنیہ کو ایک عظیم مجاھد اور ایک عظیم لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ کا خون رایگان نہیں جائے گا، سید محمد موسوی نے اپنی پرسوز آواز میں شھید کو خراج عقیدت پیش کیا اور ترانہ پڑھا، پروگرام کی نظامت کے فرائض سید قاسم شمسی نے اداکیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button