دنیا

حماس کا غزہ سے مکمل صفایا نہایت دشوار ہے، اسرائیلی وزیرجنگ کا اعتراف

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیرجنگ یواف گیلانت نے کہا ہے کہ مختصر وقت میں حماس کو جڑ سے ختم کرنا بہت ہی دشوار کام ہے۔

اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ غزہ میں کئی مہینے کی شدید بمباری اور وحشیانہ حملوں کے بعد صہیونی حکومت اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ غزہ سے حماس کا مکمل صفایاکرنا نہایت ہی دشوار کام ہے اس کے لئے بہت زیادہ عرصہ درکار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں بچے دنیا کے سامنے سسک سسک کر مر رہے ہیں، اونروا

اسرائیلی وزیرجنگ یواف گیلانت نے کہا کہ غزہ کی جنگ حماس کی نابودی کے بغیر ختم نہیں ہوگی۔ یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوجائے اور حماس باقی رہے۔ اگرچہ حماس کو ختم کرنے کے لئے بہت عرصہ درکار ہوگا۔

دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ہونے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے کے مخالف ہیں۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے سے جنگ مزید طولانی ہوسکتی ہے۔ 53 فیصد صہیونی نتن یاہو کو غزہ میں جنگ کی اصلی وجہ قرار دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button