شہید نوید عاشق بی اے کے قاتل کا اعتراف جرم، پولیس کی اصل مجرم آصف اشرف جلالی کوبچانے کی کوشش
شیعہ نیوز:سیالکوٹ میں مجلس عزاء کے دوران ذاکر نوید عاشق بی اے کو قتل کرنیوالے ملزم کا تعلق تحریک لبیک (اشرف جلالی گروپ) سے نکلا۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ اشرف آصف جلالی کا شاگرد ہے اور ان کے ایماء پر ہی نوید عاشق بی اے کو قتل کیا ہے۔ ملزم ذیشان عرف اسماعیل ولد مظفر علی قوم جٹ جو کہ کانواں لٹ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کا رہائشی ہے، کا کہنا ہے کہ وہ مولانا اشرف آصف جلالی کا شاگرد ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مولانا اشرف آصف جلالی کا خطاب سن کر فیصلہ کیا کہ نوید عاشق بی اے کو قتل کر دے گا۔
سیالکوٹ پولیس نے ذاکر نوید عاشق بی اے کے فرزند شیخ محمد عمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 شامل کی گئی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق پولیس نے آصف اشرف جلالی کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں کیذرائع کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے مدعی کو مشورہ دیا کہ آصف اشرف جلالی کا نام شامل کرنے سے فرقہ واریت کو ہوا ملنے کا خدشہ ہے، اس لئے ٹی ایل پی سربراہ کا نام ایف آئی آر میں شامل نہ کیا جائے، جس کے بعد پولیس نے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کر لیا۔