دنیا

فلسطین کا تنازعہ سنگین انسانی بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے، ولادیمیر پیوٹن

شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں طویل المدت تنازعے کی وجہ سے ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی تعلقات ایک ایسے پیچیدہ مرحلے میں ہیں کہ جہاں سیاسی و اقتصادی مسائل نے وسعت اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرملین میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس علاقائی اور خطے کے ممالک کے حل کے لئے اپنے قریبی دوست ممالک سے تعاون کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج، لبنانی فوج سے معافی مانگنے پر مجبور

حال ہی میں روس کے صدر نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اس بات کی وضاحت کی کہ دیرپا اور مستقل امن کے لئے 1967ء کی حد بندی کے تحت ایک خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی فلسطین و اسرائیل کے مابین تنازعے کا منصفانہ حل ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ڈیمیٹری چوماکوف نے غزہ کی جنگ کو ایک غیر معمولی تنازعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خطہ مغربی ایشیا میں غزہ کی جنگ کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ موجود ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں روس کے سفیر آناطولی ویکٹورف نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر روس کی حمایت کا یقین دلایا تھا۔ اُس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماسکو، غزہ میں مستقل جنگ بندی کا خواہاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button