مشرق وسطی

غرب اردن میں اسرائیلی حکومت کی فوجی کارروائیوں کا جاری رہنا نسل کشی ہے، حماس

شیعہ نیوز: حماس نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے تل ابیب حکومت کی منصوبہ بندی کے تحت غرب اردن کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غرب اردن بالخصوص جنین اور طولکرم میں صیہونی فوج کی دہشت گردانہ کارروائیاں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کے مترادف ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے شہر طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

حماس نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے اس حملے میں ڈرون طیاروں سے میزائل گرائے ہیں جس میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر حزب اللہ کے حملے

حماس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ الفارعہ کیمپ میں صیہونی فوج کے اسنائپروں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہوگیا ہے اور یہ فائرنگ جنگی جرائم میں شمار ہوتی ہے۔

حماس نے کہا کہ یہ حملے دراصل غزہ اور غرب اردن میں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رکھنے کے لئے کئے گئے ہیں جس کی منصوبہ بندی انتہا پسند صیہونی کابینہ نے کی ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کا ایک مقصد فلسطینی عوام کو اپنا گھربار اور وطن چھوڑکرکوچ پر مجبور کرنا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ وحشیانہ حملے جن میں وحشتناک قتل عام، دہشت گردی اور فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری شامل ہے، غرب اردن کے فلسطینی عوام کے استقامت جاری رکھنے کے عزم و ارادے کو ہرگز نہیں توڑ سکتے اور فلسطینی عوام اپنا دفاع اور استقامت جاری رکھیں گے۔

حماس کے بیان کے ایک اور حصے میں آیا ہے کہ ہم اپنے انقلابی نوجوانوں کی شجاعت اور دلیرانہ استقامت کی قدردانی کرتے ہیں جوغرب اردن کے مختلف علاقوں، شہروں اور کیمپوں میں غاصب صیہونی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ۔

حماس نے اپنے بیان کے آخری میں کہا ہے کہ طوباس کے الفارعہ کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے اپنے شہیدوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور غرب اردن کے سبھی علاقوں کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ غاصب صیہونی فوجیوں اورغیر قانونی دہشت گرد آباد کاروں کا مقابلہ کرنے والے مجاہدین کی صفوں میں شامل ہوکراستقامت جاری رکھیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button