مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پٹی پر جنونی اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے ، متعدد فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: قابض جنونی اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے الزیتون محلے میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شمال مغربی رفح میں الشاکوش کے علاقے میں جنونی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

جبکہ مشرقی خان یونس میں التحلیہ کے علاقے پر اسرائیلی فوج کے توپ خانے کے حملے میں کم سے کم 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے پھر صیہونی فوجیوں کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس شہر کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کے آج کے حملوں میں 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 فلسطینی شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

اسی دوران عبرانی میڈیا نے غزہ پٹی میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت اور 2 فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے صیہونی اسپتال لے جایا گیا۔

آج کے وحشیانہ حملوں میں 30 فلسطینی شہید اور 146 زخمی ہوئے جنہیں غزہ پٹی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ان افراد کی شہادت سے غزہ کے خلاف جنگ کے شہداء کی تعداد 39 ہزار 175 اور زخمیوں کی تعداد 90 ہزار 403 ہو گئی ہے۔

غزہ پٹی میں اب بھی 10ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button