پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک کو خطرناک کیفیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی تحریک، بے بنیاد مقدمات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گزشتہ چار پانچ دنوں میں ملک کو خطرناک کیفیت میں مبتلا کر دیا گیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو مارا پیٹا اور سر عام گھسیٹا گیا، بچوں کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بنیادی انسانی حقوق کو پاؤں تلے روندا گیا، نہتی ماؤں بہنوں کے اوپر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے، ابھی زنداں کی کوٹھڑیوں میں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے، بعض خواتین کو ایسے تھانوں میں بند کیا ہوا ہے، جہاں پر کوئی مرد نہیں ہے، پڑھی لکھی خواتین جو کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتی ہیں انہیں قید کیا ہوا ہے، ایسے لگتا ہے کہ ان کے اپنے گھروں میں جیسے کوئی خاتون نہیں، انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ قرآن و سنت کیخلاف ہے، تمام تر اخلاقی و سماجی اقدار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، یہ ظلم کیا گیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہم نے اس قدر مشکلات کے باوجود پُرامید اور نڈر پایا ہے، جن کے قدم راہ حق کی طرف اٹھتے ہیں، انہیں دنیا کا کوئی بھی فرعون شکست نہیں دے سکتا، یہ قانون قدرت ہے صبر و استقامت دکھانے والے چھوٹے گروہ بڑے بڑے لشکروں پر غالب آ جاتے ہیں، یہ ارادوں اور عزم و حوصلے کی جنگ ہے، پورے ملک کے لوگ آج بھی نکلے ہیں لیکن کہیں کوئی پتھراؤ نہیں ہوا، آج الیکشن کا دن تھا لیکن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی طرح سینا تان کر سپریم کورٹ کے باہر دھونس اور دھمکی کی راہ پر گامزن ہیں یہ امپورٹڈ حکومت اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ ٹولا ہے کہ جو چاہتے ہیں کہ عوام کو ڈرا کر آئین اور قانون کو بلڈوز کریں، یہ سب کا ملک ہے کسی ایک شخص کا نہیں، یہ شکست کھائیں گے اور رسوا ہوں گے اور ٹیڑھی انگلیوں کی بات کرنیوالوں کی اپنی انگلیاں ٹوٹیں گی، پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا یہ آگے بڑھے گا ان شاء اللہ اور یہ ناجائز قابضین ناکام و نامراد ٹھہریں گے، ہم اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے تمام تر رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کیا قصور ہے بزرگ خاتون ڈاکٹر شیریں مزاری کا جنہیں گھر سے گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا ہے، عمران ریاض کو مسنگ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آملاک پر حملے غلط ہوئے ہیں ان کی آزاد جوڈیشل کمیشن بنا کر حقائق سامنے لائے جائیں، ہمارا مطالبہ الیکشن کا ہے لہذا یہ سب پرتشدد واقعات اور کارروائیوں کے پیچھے وہی ذہن ہے جو الیکشنز نہیں چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button