پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک دشمنوں میں گھرا ہو ا ، سیاستدان قومی مفادات کو ترجیح دیں، حسین مقدسی

شیعہ نیوز:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نےکہاہے کہ پاکستان اندرونی بیرونی دشمنوں میں گھرا ہو ا ہے ، حکمران سیاستدان قومی مفادات کو ترجیح دیں ،نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل کروایا جائے کیونکہ اس پر عمل ہی دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے ۔ حضرت زینب بنت علی کا جراتمندانہ کردار خواتین کیلئے باعث افتخار اورپوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ قصر قائم المنتظر ڈی ایچ اے اسلام آباد میں عقیلہ بنی ہاشم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مختارآرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ایس زیڈ نقوی ، سیدقمرحیدرزیدی ، علامہ رفاقت حسین نقوی ، علامہ فخرعباس عابدی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button