موجودہ بجٹ عوام کے لیے زہر قاتل ہے، اسد عباس نقوی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت پاکستان کے محروم و مظلوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے، انشا اللہ ان کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی شوری کے اجلاس کی صدارت علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی کابینہ کے رہنما سید انعام زیدی، غلام اصغر تقی، سید زعیم ذیدی، سید علی رضا بخاری، عاطف سرانی، حسنین انصاری اور صوبے بھر سے اراکین صوبائی شوریٰ موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم موجودہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ بجٹ عوام کے لیے زہر قاتل ہے، اس کے اثرات آئندہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے طوفان کی شکل میں سامنے آئے گا، اس لیے فی الفور موجودہ بجٹ تجاویز واپس لے اور عوامی بجٹ بنائے۔ مجلس وحدت اپنی عوامی جدوجہد جاری رکھے گی اور پاکستان میں عوامی جمہور کی بحالی اور آئین پاکستان کی بحالی ہماری جدوجہد کے بنیادی نقاط ہیں۔ اس موقع پر ضلعی رہنما سید ساجد حسین نقوی، عمر فاروق ایڈووکیٹ، سید شفقت کاظمی، مولانا مظہر حسین، سید اظہر عباس، مزمل عباس، پروفیسر عابد حسین، بلال جعفری، نیاز حسین، زاہد سوری، اسد عباس، سید ناصر عباس شاہ، الیاس حسین شہانی، صابر حسین بھٹہ سمیت اراکین صوبائی شوری نے شرکت کی۔