پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ یعقوب شہباز

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ مادر وطن پاکستان کی بات کر نے والے حکمران اور ان کے کا سہ لیس اس مادر وطن پر صرف ایک احسان کر دیں کہ وہی دولت جو انہوں نے اس مادر وطن سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں تو یہ ملک نہ صرف معاشی بحران سے باہر آجائے گا بلکہ اس ملک کا آدھے سے زیا دہ قر ضہ بھی اتر جائے گا اور اس طرح اس مادر وطن کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی جان چھٹ جائے گی کیا یہ حکمران خاندان اور ان کے بھو نپویہ قر بانی دینے کے لئے تیار ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کر نے کے لئے ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کر نا ہوگا موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button