اسرائیل اور امریکہ کی نابودی کا دن روز بہ روز نزدیک تر ہو رہا ہے: علامہ اعجاز حسین بہشتی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ یوتھ کے سیکرٹری علامہ اعحاز حسین بہشتی نے کچورا بلتستان میں القدس ریلی کی اجتماع سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ بہت تیزی کے ساتھ نابودی کی جانب بڑھ رہا ہے اور انشااللہ ان کی نابودی ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کے فتوی کا درک آج دنیا کو ہوئی ہے اور آج دنیا کے کونے کونے سے مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعرے بلند ہو رہے ہیں جو در حقیقت مظلومین کی فتح اور دشمنان اسلام کی شکست ہے،
واضح رہے بلتستان کے علاقے کچورا میں ریلی جامع مسجد کچورا سے نکالی گئی جو اپنی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینی چوک کنڈور پر اختتام پزیر ہوا جس سے علمائے کرام نے خطاب کیا اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں ے شرکت کی اور فلک شگاف اسرائیل مردہ باد، امریکہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعروں کے ساتھ ظالمین سے اظہار بیزاری کی۔