
دنیا
آیت اللہ مصباح یزدی کا انتقال عالم اسلام کا ایک بڑا نقصان ہے
شیعہ نیوز: تحریک اسلامی نائجیریا کے رکن نے اپنی ایک گفتگو میں اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ اتوار کی شام تحریک اسلامی کے چند اراکین نے شیخ زکزکی سے ان کی جیل میں ملاقات کی جہاں پر آیت اللہ مصباح یزدی کی وفات کی خبر سے انہیں آگاہ کیا۔
شیخ زکزکی نے اس موقع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی جیسی برجستہ شخصیت کا انتقال عالم اسلام کا ایک بڑا نقصان ہے۔
شیخ زکزکی نے اپنی گفتگو میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ آیت اللہ مصباح یزدی سے بہت قریب تھے کہا کہ نہ صرف ایران بلکہ عالم اسلام نے ایک عظیم فلسفی، اور برجستہ عالم دین کو کھو دیا ہے