پاکستانی شیعہ خبریں

محسنِ ملت کی رحلت سے قوم اورحوزہ ہائے علمیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ‏مفسر قرآن، محقق و مصنف، مربی قوم، معلم اخلاق، استاذالعلماء، معمار وطن، شیخ الجامعہ، محسن ملت، علامہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی رحلت پاکستانی قوم اور حوزہ ھائے علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سادہ زندگی، عبودیت اور بندگی سے بھرپور شب و روز، زندگی کے ایام سے بھرپور استفادہ، تالیفی تعلیمی تفسیری، علمی آثار ، مدارس اسکولز، کالجز، اداروں کی تشکیل، طلبہ اور جوانوں کی معنوی اخلاقی اور علمی تربیت،ہر شعبے میں آپ کے زندہ اور موثر آثار آپکی نورانی زندگی کی عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں دہشت گردانہ حملہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت چار جاں بحق

امت واحدہ کے سربراہ کا کہنا تھ اکہ جب کبھی حالات کی دھوپ میں شدت محسوس ھوتی قوم کےتمام اکابر کو باہمی اتحاد و وحدت کے لئے جو شجر سایہ دارنصیب ہوتا و مرحوم شیخ صاحب کا بابرکت وجود تھا۔

وطن عزیز میں پیش آنے والے تمام اہم اور مشکل بحرانی حالات میں قوم، علماء تنظیمیں، جوانان کی نگاہ جس شخصیت کی جانب اٹھتی وہ محسن ملت تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں کے مشکل اور کٹھن حالات میں اللہ تعالی نے شیخ صاحب مرحوم کے بابرکت وجود کو ہی تمام گروہوں اور علماء کو یکجا کرنےاور ایک ملی موقف کے اعلان کا نورانی ذریعہ بنایا۔

استاذالعلماء کی زندگی ہر خاص و عام کے لئے نہایت بابرکت اور دینی اقدار و معارف کے بیان کے لئے منبع فیض قرار پائی۔

علامہ محمد امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ اس شخصیت کے بارے میں بجا طور پر کہا جاسکتا ھے کہ عاش سعیدا و مات شھیدا، کیونکہ من مات علی حب آل محمد مات شھیدا۔

اللہ انہیں نبی کریم اور آل نبی علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کی برکتوں سے قوم کو مزید فیضیاب فرمائے،آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button