دنیا

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ سیکورٹی کونسل کو ارسال کیا جائے گا، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ نے صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطین میں شہریوں کی نسل کشی کے بارے میں صہیونی حکومت کے خلاف فیصلے کو سیکورٹی کونسل میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتاہے، عراقی استقامتی محاذ کا بیان

دوجاریک نے کہا ہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریش نے حکم دیا ہے کہ عالمی عدلات کے فیصلے کو فوری طور پر سیکورٹی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے احترام کرے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری طور پر روک دے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے بارے میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد عالمی عدالت نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اور نسل کشی کے حوالے سے تشویش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button