
اہم پاکستانی خبریں
جسٹس (ر) مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشیل کونسل کا کارروائی ختم نہ کرنے کا فیصلہ
شیعہ نیوز: سپریم جوڈیشل کونسل نے بطور جج سپریم کورٹ مستعفی ہونے والے جسٹس (ر) مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو آگاہی نوٹس جاری کردیا، جس کے مطابق مظاہر نقوی چاہیں تو کونسل میں کل پیش ہو کر اپنا مؤقف دے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں کونسل کی کارروائی پر معترض ممبر جسٹس اعجازالاحسن شریک نہیں ہوئے۔ جسٹس سردار طارق مسعود سمیت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم افغان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی بھی شریک ہوئے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا کوئی وکیل سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں پیش نہیں ہوا۔