پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اسلامی تحریک کے 4 رہنماؤں کو وزیراعلیٰ جی بی کا کوآرڈینیٹر بنانے کا فیصلہ
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے 4 رہنماؤں کو وزیر اعلی کا کوآرڈینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے نئے کوآرڈینیٹر کیلئے سکردو کے سب ڈویژن روندو سے سید محمد حسن، گلگت سے شاہ رئیس خان، نگر سے شہباز خان، دنیور گلگت رسے رحمت اللہ کے نام فائنل کر لئے گئے، جن افراد کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں ان تمام کا تعلق اسلامی تحریک سے ہے، پیپلز پارٹی بلتستان کے رہنماﺅں بشارت ظہیر، بابو استوری اور وزیر اقبال میں سے بھی ایک کو کوآرڈینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے، تاہم ان تینوں میں سے کون کوآرڈینیٹر کی سیٹ لینے میں کامیاب ہوگا ؟ اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا۔ خیال رہے کہ اسلامی تحریک نے ایک ماہ قبل جی بی حکومت کی اتحادی بننے کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی حکومت سے اتحاد کے بعد آئی ٹی پی کو حکومت میں اہم عہدہ دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔