مشرق وسطی

امریکی قرارداد کی شکست بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی کا نتیجہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹاگرام میں منعقدہ ہفتہ وار آنلائن اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اسلحے کیخلاف پابندیوں کی توسیع سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران صرف ایک ملک نے امریکہ کا ساتھ دیا اور یہ بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی غلط تخمینے لگا سکتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے مغرب کی اجارہ داری کے ختم ہونے کا سوال اٹھائے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سرد جنگ کے دوران بہت سارے معامالات میں ویٹو کا سہارا لینا پڑا۔

انہوں نے سامراجیت اور غیر پیشہ ورانہ رجحان کو امریکی سفارتکاری کی دیگر کمزوریوں کے طور پر پیش کیا جو امریکی محکمہ خارجہ کی تقرریوں میں ظاہر ہوتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button