مشرق وسطی

غاصب صہیونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے آج شام میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ افسر کرنل داوود جعفری کی تشییع و تدفین میں شرکت کی۔ کرنل جعفری کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے ممکنہ اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران مناسب وقت اور مقام پر بدلہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی طرف سے کئے جانے والے ہر قتل کے لیے الگ الگ انتقام پر غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دشمنوں اور ہمارے پیارے لوگوں دونوں کو جان لینا چاہیے کہ کوئی بھی خون رایگاں نہیں جائے گا اور کسی بھی قتل کو بغیر جواب نہیں رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں کی صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقاومتی قوتیں متفقہ طور پر صیہونیوں سے روزانہ کی بنیاد پر انتقام لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ان کی ایرواسپیس کے اعلی افسر کرنل داؤد جعفری شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں شہید ہو گئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ نے منگل کی رات ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ شام میں فوجی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے کرنل جعفری کو صہیونی حکومت کے ایجنٹوں نے منگل کی صبح دمشق کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے شہید کیا۔

سپاہ پاسداران کے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا تھا کہ مجرم صہیونی حکومت کو بلاشبہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button