مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غاصب صیہونی حکومت نے ظلم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں، حجۃ الاسلام علی اکبری

شیعہ نیوز: تہران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کو تمام بنی نوع انسان کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں نے اپنی بربریت میں تمام حدوں کو پار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبے میں غزہ پر صیہونی حکومت کی جنگی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے 7 اکتوبر کے آپریشن الاقصیٰ طوفان کو نہ صرف فلسطین اور مزاحمتی کنٹرول والے علاقے بلکہ پوری انسانیت کے دفاع میں انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مجاہدین نے میدان جنگ میں بھی اسلامی آداب کوترک نہیں کیا، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے مزاحمت کے آپریشن کو امریکہ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ‘‘ قرار دیتے ہوئےکہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے کامیاب آپریشن نے ’’عالمی استکبار (بڑی مغربی طاقتوں) کی ناگ رگڑ دی ہے‘‘ جب کہ اسرائیلی حکومت نے ظلم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی اداروں کو بھی صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کی طاقت اور قابلیت سے عاری ہونے پر تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ جنگ بندی کے بعد غزہ پر دوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قاتل رجیم فلسطینیوں کا مزید قتل عام کر کے بھی سات اکتوبر کی شرمناک شکست کی تلافی نہیں کر سکتی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button