مشرق وسطی

قاہرہ میں حماس اور الفتح کے درمیان معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

شیعہ نیوز: قاہرہ میں فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح کے درمیان معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

المیادین نے کہا ہے کہ اس نے قاہرہ مذاکرات میں فلسطینی تنظیموں الفتح اور حماس کے درمیان معاہدے کے کی ایک دستاویز حاصل کی ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق سوشل پروٹیکشن کمیٹی غزہ میں مختلف امور کے انتظام کی ذمہ دار ہے اور فلسطینی اتھارٹی کی نگرانی میں کام کرے گی۔ مذکورہ کمیٹی غرب اردن، یروشلم اور غزہ میں عام فلسطینی سیاسی نظام کا حصہ ہے۔ اس کی تشکیل کا مطلب غزہ کو باقی فلسطینی علاقوں سے الگ کرنا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں مجاہدین بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، حزب اللہ عراق

رپورٹ کے مطابق سوشل پروٹیکشن کمیٹی کے ارکان کا انتخاب آزاد اور ٹیکنوکریٹس میں سے کیا جائے گا اور اس میں 10 سے 15 ارکان ہوں گے۔

اس کمیٹی کے پاس تمام شعبوں میں فلسطینی عوام کی خدمت کے لئے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ضروری اختیارات اور وسائل ہوں گے۔

المیادین نے مزید کہا کہ کمیٹی کی سرگرمیاں قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد شروع ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button