مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کے اڈے پر عراق کے استقامتی گروہ کا ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: عراق کے استقامتی گروہ نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ جولان میں گولانی بریگیڈ کے فضائی نگرانی کے مرکزپر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

عراقی ابلاغیاتی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور مظلوم فلسطینی بچوں، عورتوں اور سن رسیدہ افراد کے خون کا بدلہ لینے کے لئے اس نے آج پیر کی صبح صیہونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے ‌فضائی نگرانی کے مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے مراکز پر اس کے حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اے این پی نے دہشتگردی کے مسئلہ پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ عراق سے ایک ڈرون اڑا اور شام کی فضائی حدود سے گزرکر جنوبی جولان میں داخل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے

فلسطینی میڈیا ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ جولان کے صیہونی کالونیوں کے وسیع علاقے میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔

بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرے کے سائرن ڈرون طیاروں حملے کے خوف سے بجائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو بھی مقبوضہ جولان میں عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے تھے۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے بتایا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button