
افغانستان کے مغربی حصے میں داعشی گروہ کا خاتمہ
شیعہ نیوز: طالبانی انٹیلیجنس کے ساتھ وابستہ المرصد انفارمیشن نیٹورک نے گذشتہ روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے ساتھ وابستہ ایک گروہ کا ایک رکن ہلاک اور متعدد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ دہشتگرد ٹیم صوبہ ہرات میں شیعہ مخالف کارروائیوں میں ملوث رہی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کے قبضے سے دو مہلک ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس گروہ کی آخری اندھی دہشتگردانہ کارروائی یکم دسمبر بروز جمعہ کو وقوع پذیر ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ہرات کے شہر جبرئیل میں متعدد شیعہ افراد شہید ہو گئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں سے کچھ انتہائی اہم عناصر بھی ہیں کہ جو کئی ایک جرائم پیشہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ طالبانی رپورٹ کے مطابق اسپیشلائزڈ ٹیکنیکل و پروفیشنل ٹیم نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور توقع ہے کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی جلد ہی سامنے آئیں گی۔