مشرق وسطی

ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی شہادت پر امیر قطر کیجانب سے اظہار تعزیت

شیعہ نیوز: قطر کے امیر شیخ "تمیم بن حمد آل ثانی” نے آج صبح سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "سید ابراہیم رئیسی” اور وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان” کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خداوند متعال سے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آیت‌ الله سید ابراهیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ قیز قلعہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تبریز جا رہے تھے۔ اس دوران اُن کے ہمراہ وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان”، نمائندہ ولی فقیہ و امام جمعہ تبریز "آیت‌ الله آل هاشم” اور صوبہ آذربائیجان شرقی کے گورنر تھے، جو تمام کے تمام شہادت پا گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button