مشرق وسطی

دشمن نے ہمیشہ کی طرح ایرانی قوم کے بارے میں غلط اندازے لگائے، قالیباف

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے شہداء اقتدار کے چہلم کی مناسبت سے کہا کہ ایران کی طاقت کی جڑ عوام میں ہے، دشمن نے ہمیشہ کی طرح ایران کے بارے میں غلط اندازے لگائے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے شہدائے اقتدار کے چہلم کے سلسلے میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشست اقتدار، شہادت، استقامت اور مزاحمت کی داستان سنانے کے لیے منعقد کی گئی ہے تاکہ ہم اپنے راستے کو بہتر سمجھ کر مضبوطی سے آگے بڑھ سکیں۔

قالیباف نے سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور عزم کو سراہا اور کہا کہ آپ نے سب سے آگے رہتے ہوئے شہداء کے پرچم کو بلند رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے

قالیباف نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بہادر عوام نے دشمنی اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کی سالمیت کو بچایا ہے۔ آج قوم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک ایران کی عوامی طاقت سے ناراض اور خائف ہیں۔ سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے شہداء عوام میں سے ہیں۔ دشمن اسلامی جمہوری ایران کے عقیدے کے مخالف ہیں اور اسے کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے، اس لیے ہر قسم کی سازش کرتے ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ ہماری اصل طاقت میزائل نہیں بلکہ قوم کے دل میں موجود اعتماد ہے۔ اس بات کا عملی مظاہرہ انہوں نے گذشتہ جنگ کے دوران دیکھا۔ دشمن ایرانی قوم کی اس طاقت سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمیشہ کی طرح اپنے اندازوں اور ایرانی قوم کی پہچان میں غلطی کا شکار ہوا۔ دشمن نے غلط اندازہ لگایا کہ ہمارے جنرلوں اور کمانڈروں کی شہادت سے ہمارے اقتدار ختم ہوگا۔ ہم نے رہبر معظم انقلاب کی قیادت اور شہداء قربانیوں کی مدد سے جرائت اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔

مغرب کی دوہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کے دعویدار ہونے کے باوجود صہیونی حکومت کے جرائم پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button