مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دشمن اپنے مقاصد میں ناکام ہوگا، سید حسن نصراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ دشمن مزاحمتی محاذ پر عوام کے اعتماد کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک خطاب میں سید حسن نصراللہ نے امریکی،صیہونی جاسوس عامر الفاخوری کی آزادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں حزب اللہ کا موقف وہی ہے جو عوام کا ہے اور اس بارے میں بہت سی افواہیں اور جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے فاخوری کی گرفتاری کے حوالے سے امریکی مداخلت اور دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ مہینے پہلے جب یہ جاسوس گرفتار ہوا تھا تب سے امریکا نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں تھیں اور لبنان کی حکومت پر اس کی آزادی کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے لبنانی حکومت کے کچھ وزراء اور سیاسی شخصیات کو براہ راست دھمکی دی تھی کہ اگر فاخوری پر عائد تمام الزامات ختم نہ کئے تو ان پر شدید پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

سید حسن نصر اللہ نے اس مسئلے میں امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں یہ امریکا کے زیادہ دباؤ کا پیش خیمہ بنے گا۔

امریکہ نے خصوصی طیارے کے ذریعے اسرائیلی جاسوس کو لبنان سے باہر منتقل کر دیا ہے۔

عامر الفاخوری لبنانی اور امریکی شہری ہے اور گذشتہ برس ستمبر میں امریکا سے لبنان واپسی پر اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ لبنان پر غاصبانہ قبضے کے دوران وہ جنوبی لبنان کے الخیام جیل میں ایک فوجی کمانڈر تھا اور صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button