پورا انسانی سماج صیہونی حکام پر مقدمے چلائے جانے کا خواہاں ہے، ناصر کنعانی
شیعہ نیوز: وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "انسانی سماج پہلے سے زیادہ انسانیت اور انصاف کا پیاسا ہے اور جرائم پیشہ صیہونی حکام کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کررہا ہے۔”
رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا ہے کہ نیورمبرگ ٹرائل کے تقریباً آٹھ عشرے بعد، تاریخ ایک بار پھر ایک اور ہٹلر کو ابھرتے دیکھ رہی ہے۔ ایک ایسا مجرم جو عالمی برادری کی بے عملی کے سائے میں معصوم فلسطینی خواتین اور بچوں کی وحشیانہ نسل کشی اور قتل عام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلاڈلفیا سیکٹر سے اسرائیل کی پسپائی کے بغیرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلیل الحیہ
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والے انسانیت اور انسانی جانوں کی قدر کرتے ہیں، تو اب عمل کرنے کا وقت ہے اور کل بہت دیر ہو چکی ہوگي۔” آج انسانی سماج، پہلے سے زیادہ انسانیت اور انصاف کا پیاسا ہے اور جرائم پیشہ صیہونی حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتا ہے۔