پاکستانی شیعہ خبریں

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے پوری امت مسلمہ افسردہ ہوئی ہے، علامہ علی حسنین

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر بزدلانہ وار کیا۔ اسرائیل ایک عالمی دہشتگرد ہے۔ جس نے متعدد جنگی جرائم سرانجام دیتے ہوئے پوری دنیا میں بدترین دہشتگردی کی ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی قوم کی فلسطین سے متعلق پالیسی کو واضح کر دیا تھا۔ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ علی حسنین حسینی نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کوئٹہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ ایک بہادر لیڈر تھے، جنہوں نے فلسطینی قوم کے حقوق کی خاطر آخری دم تک جدوجہد جاری رکھی۔ قابض اسرائیل اور امریکہ کی نیندیں حرام کرنے والے اسماعیل ہنیہ نے اپنے خاندان کے متعدد افراد کی قربانیاں دیں، مگر فلسطین کاز سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے پوری امت مسلمہ افسردہ ہوئی ہے۔ پورے پاکستان میں عوام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، جو اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمیں واضح پیغام دیے دیا تھا۔ پاکستانی قوم کبھی بھی قابض اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی، اور نہ ہی دو ریاستی نطریے کی تائید کرے گی۔ فلسطین کی سرزمین پر فقط فلسطینیوں کا حق ہے۔ اسرائیل امریکہ اور برطانیہ کی ناجائز اولاد ہے، جسے تسلیم کرنا قائداعظم کے نظریات سے انحراف کے مترادف ہے۔ علامہ علی حسنین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک عالمی دہشتگرد بن چکا ہے۔ جس نے نہ صرف جنگی جرائم سرانجام دیئے، بلکہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی امن سے متعلق قراردادیں اور تجاویز ماننے سے صاف انکار کیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری دنیا کے اقدار پسند قوتیں اسرائیل کے خلاف اکھٹی ہو کر اس فساد کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button