پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نواسہ رسول کی لازوال قربانی آمریت کیخلاف تھی، علامہ حسن ظفر

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لازوال قربانی حکومت اور اقتدار کے لئے نہیں بلکہ ملوکیت اور آمریت کو اسلام سے علیحدہ کرنے کے لئے تھی یہ بات مولانا حسن ظفر نقوی نے محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے مذید کہا کہ یہ امام حسین علیہ السلام اور آپ کے انصار کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا میں کہیں بھی بادشاہوں اور آمروں کو اسلام کا نمائندہ نہیں کہا جاتا جبکہ یزید چاہتا تھا کہ اپنے آپ کو رسول برحق صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جانشین اور امیرالمومنین بنا کر پیش کرے، مگر فرزند رسول نے قیامت تک کے لئے یزیدی قوتوں کو ذلت سے دوچار کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button