مشرق وسطی

یورپی ٹرائیکا کو اسنیپ بیک میکانزم استعمال کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، بقائی

شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا جوہری معاہدے کے تحت پابندیاں دوبارہ لاگو کرنے کے مجاز نہیں اور ایسے کسی اقدام پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کے مجاز نہیں اور اگر انہوں نے ایسا کوئی اقدام کیا تو ایران کی طرف سے سخت اور مناسب ردعمل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صیہونی فضائی اور توپ خانے کے حملے جاری، بھوک کا شدید بحران

ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ یورپی ممالک اس میکانزم کو ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے بطور آلہ استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے پاس اس میکانزم کے استعمال کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ممالک پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کریں تو نہ صرف ایرانی حکومت بلکہ عوامی اور علمی حلقوں کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کا ایک مرحلہ استنبول میں ہوا۔ ان مذاکرات میں جوہری معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے پر گفتگو کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button