دنیا

یورپی یونین نے امریکہ پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کر دیا

شیعہ نیوز: یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے منگل سے امریکی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین نے اسٹیل کے شعبے میں 21 ارب یورو کی امریکی اشیاء پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات

دوسری طرف یورپی یونین کمیشن نے امریکی ٹیرف کے خلاف اپنے ابتدائی جوابی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے یورپی یونین کے رکن ممالک کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جو 15 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے۔

یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم منگل سے امریکہ پر 25 فیصد محصولات عائد کریں گے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین کے ممالک نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button