دنیا

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، یورپی یونین

شیعہ نیوز: رفح پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے تیز ہونے کے ساتھ ہی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اس غاصب حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہ جو آج بریسلز میں یورپی کونسل کے ماہانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اکٹھا ہوئے, عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کو لازم قرار دیا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ ، پانچ عرب ممالک ، اردن ، سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمان کے وزیر خارجہ کا رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کے نام خاص پیغام

جرمنی کے وزیرخارجہ نے جو صیہونی حکومت کے روایتی حامی سمجھے جاتے ہيں صحافیوں سے کہا کہ رفح پر حملے فورا بند کرنے کا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ لازم العمل ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

اٹلی کے وزیرخارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم فلسطین کو ایک خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنا چاہتے ہيں بشرطیکہ اسرائیل ، فلسطین کو اور فلسطین اسرائیل کو تسلیم کرے۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے جو اس وقت بریسلز میں ہيں کہا ہے کہ اسرائیل کو، فلسطین کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button