مشرق وسطی

صہیونی انتہا پسند وزیر کے بیان پر فلسطینی مقاومتی تنظیموں کا شدید ردعمل

شیعہ نیوز: صہیونی انتہا پسند وزیر کے شرانگیز بیان پر حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غرب اردن کے بارے میں انتہا پسند صہیونی وزیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے صہیونی وزیر خزانہ اسموتریچ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بیان سے فلسطین کے بارے میں صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک و زخمی

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند صہیونی وزیر سے بیان سے ان لوگوں کو ہوش میں آنا چاہئے جو صہیونی حکومت کے ساتھ صلح کے ساتھ رہنے کی خوش فہمی میں ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسموتریچ کا بیان جنگ کو پورے فلسطین میں پھیلانے کی سازش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاض اجلاس کے موقع پر صہیونی وزیر کا بیان ان تمام ممالک کے چہرے پر طمانچہ ہے جو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر خزانہ اسموتریچ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ غرب اردن پر اسرائیل کی حاکمیت قائم کرنے کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button