دنیا

زمینی حقائق خوفناک، نیتن یاہو عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں، سابق اسرائیلی جنرل

شیعہ نیوز: سابق اسرائیلی جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور صہیونی حکام عوام کو اندھیرے میں رکھ کر جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں گذشتہ 15 مہینوں کے دوران صہیونی حکومت کی جانب سے شدید حملوں اور مظالم کے باوجود حماس سمیت مقاومتی تنظیمیں پوری طاقت کے ساتھ لڑرہی ہیں۔ نیتن یاہو اور صہیونی حکام کی جانب سے بڑے دعوؤں کے باوجود صہیونی شہروں اور قصبوں پر مقاومت کے حملوں میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

صہیونی فوج کے سابق اعلی افسران صہیونی حکام پر حقائق چھپانے اور عوام کو جھوٹی تسلی دینے پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت، تاریخ کے کوڑے دانوں میں اپنی تقدیر ڈھونڈ لے، جنرل موسوی

سابق اسرائیلی جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ اسرائیلی سیاستدانوں اور فوجی حکام کا مقصد صرف اسرائیلی عوام کو حقیقت سے بہکانا ہے کیونکہ غزہ میں غیر فوجی تنصیبات تباہ کرنے میں کامیابی سے جنگ میں کامیابی نہیں ملے گی۔

صہیونی ریٹائرڈ جنرل نے کہا کہ فلسطینی مقاومت پر فتح کا اسرائیلی حکام کا دعوی محض ایک جھوٹ ہے۔ زمینی حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔

بریک نے مزید کہا کہ حماس ابھی بھی غزہ کی پٹی کو کنٹرول کر رہی ہے۔ صہیونی فوج پانچویں بار جبالِیا پر حملہ کرنے پر مجبور ہو رہی ہے۔ دیگر علاقوں میں بھی ایسی ہی صورت حال درپیش ہے۔ صہیونی سیاسی اور فوجی حکام کی پالیسیاں غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ یہ پالیسیاں اسرائیل کو بند گلی اور ناکامی کی طرف لے جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button