دنیا

صہیونی یرغمالیوں کے خاندان والوں کا کنیسٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: صہیونی یرغمالیوں کے خاندان والوں نے صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

النشرہ کے مطابق اس مرتبہ صہیونی مظاہرین نے تل ابیب میں نتن یاہو کی رہائش گاہ اور پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر احتجاج کیا۔

تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام کو صہیونی مظاہرین نے کنیسٹ کے باہر جمع ہوکر صہیونی کابینہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نتن یاہو سے مستعفی ہوکر جلد انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ونیزوئلا کی ریفائنری کے حصص ضبط کرنے کے امریکی اقدام پر ایران کا ردعمل

دراین اثناء عسقلان سے بھی خبر ملی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر کے بعد مظاہرین نے سڑکوں پر احتجاج کیا اور جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر نتن یاہو اور کابینہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

صہیونی مبصر ناحوم بارنیک نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو نتن یاہو کی حکومت سقوط کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو بھی صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور ہرتزلیا سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button