ایام فاطمیہ یاد دلاتے ہیں کہ جہان اسلام حضرت فاطمۃ الزہراء کے احسانات تلے دبا ہوا ہے، ایم ڈبلیو ایم قم
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدس کی جانب سے شھادت صدیقہ دو عالم، ام ابیھا حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تین روزہ مجالس عزا کے انعقاد پر صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری کی طرف سے شرکت کرنے والے تمام عزاداروں، خطباء و علماء اور کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم ربیع الثانی تا تین ربیع الثانی ان تین روزہ مجالس کا انعقاد دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدس میں ٹھیک 1 بجے نماز ظہر کے بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سنگین خطرات ہیں، منیر اکرم
ان مجالس عزا سے حوزہ علمیہ قم کی فاضل اور تنظیمی شخصیات خطاب کرتی رہیں۔
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے کہا کہ یہ ساری توفیقات خداوند عالم کی طرف سے ہیں۔ خدا ہمیں توفیق دے کہ ہم سیدہ دو عالم سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں تک بھی ان تعلیمات کو پہنچائیں۔
انہوں نے تمام عزاداروں اور فعال تنظیمی برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی توفیقات خیر میں مزید اضافے کی بھی دعا کی۔