پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاقی حکومت جمعتہ الوداع ”یوم القدس“ کو سرکاری سطح پر منائے اور عام تعطیل کا اعلان کرے، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز: غزہ میں جارحیت کے خاتمہ کے ساتھ غزہ سے تمام اسرائیلی قابض فوجی باہر نکل جائیں، 25 رمضان المبارک یوم جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس منایا جائے گا، بعد نماز جمعہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں مظاہرے کئے جائیں گے، غیور عوام ملک بھر میں نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں، عوام غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، وفاقی حکومت جمعتہ الوداع ”یوم القدس“ کو سرکاری سطح پر منائے اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے انسانوں کی جان بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خوارک اور ادویات سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء کی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں تینتیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے جس میں بائیس ہزار خواتین اور معصوم بچے شہیدہیں جبکہ 75 ہزار افراد زخمی ہیں، 200 کے قریب مختلف ممالک امدادی کارکن شہید ہوچکے ہیں جو کسی بھی جنگ میں اتنے عرصے میں سب سے زیادہ ہے، غزہ، رفع، ویسٹ بینک سمیت دیگر علاقوں سے 17 لاکھ افراد رفع کراسنگ پر کھلے آسمان تلے بے گھر اپنی ہی سرزمین پر پناہ گزین ہیں، 81 فیصد فلسطین ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے جس میں سر فہرست اسپتال، مساجد، اسکول، رہائشی املاک شامل ہیں، ہم فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button