
وفاقی حکومت عو ام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے, ایم ڈبلیوایم
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر رضوی نے کہا پے کہ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں نے صوبائی حکومت کی انتظامی کارکردگی بے نقاب کر کے رکھ دی ہے۔نکاسی آب کا موثر انتظام نہ ہونے کے باعث کراچی جیسے بڑے شہر کی ہر دوسری گلی جوہڑ کا نقشہ پیش کر رہی ہے۔شہری حکومت بھی پانی وسیوریج اور شہر میں گندھی کے ڈھیر ختم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے شہر بھر میں بارش سے قبل رین ایمرجنسی نافظ ہوتی ہے اس کے باوجود شہر کی اہم شاہرائیں ڈوب جاتی ہیں۔رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کر کے پوری کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی انتظامی معاملات پر گرفت ڈھیلی پڑ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے مجموعی حالات حکومت کے قابو سے نکلتے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت اگر یوں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی تو عوام کا ان پر سے اعتماد ہمیشہ کے لیے اٹھ جائے گا۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحی ذمہ داری ہے۔عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے کی پالیسی نہیں چلنے دی جائے گا۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے جس منشور کا اعلان کر کے عوامی مینڈیٹ حاصل کیا تھا آج اس کی پالیسیاں اس کے بالکل برعکس ہیں۔کروڑوں افراد کو ملازمتوں کے وعدے کرنے والوں نے اسٹیل مل اور ٹورزم سمیت متعدد دیگر سرکاری اداروں سے ہزاروں افراد کونوکری سے نکال کر کے ان کے گھروں کے چولہوں کو بجھا دیا ہے۔حکومت کا کام ملازمتوں کی فراہمی ہے کسی کو بے روزگار کرنا نہیں۔کورونا کے بعد پرائیویٹ سیکٹر میں بھی لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ عوام کو سہارا دیتی لیکن اس کے برعکس پرانے اور تجربہ کار ملازمین سے حکومتی اداروں نے نوکریاں چھیننے کا سلسلہ شروع کر کے یہ ثابت کیا کہ پالیسی ساز اداروں نے عوامی مشکلات میں اضافے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا ظلم و جبر کی حکمرانی زیادہ دیر نہیں چلتی۔وفاقی حکومت عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے