پاکستانی شیعہ خبریں

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

شییعہ نیوز:فاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نیز حفظ القران، تجوید و قرات اور پیش نمازی کے ضمنی امتحانات 2020ء کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ www.wmshia.com پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاق کی طرف سے جاری اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ری چیکنگ کی درخواستیں ایک ماہ کے اندر ناظم امتحانات کے نام مقررہ فیس کیساتھ بھجوائی جا سکتی ہیں۔ جبکہ مدارس کو بھی گزٹ کی فوٹو کاپی بذریعہ ڈاک بھجوائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اپنے خطابات، خطباتِ جمعہ اور مجالس میں ہمیشہ قرآن فہمی پر زور دیتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق، رابطہ، اُنس، محبت ہر مسلمان کیلئے لازم اور باعثِ سعادت ہے۔ قرآن مجید کو دیکھنے اور تلاوت سے لے کر حفظ کے تمام مراحل اللہ کی اطاعت و رضا کے عین مطابق ہیں لیکن اصل فائدہ تب ہے جب ترجمہ سے آشنائی اور غور و فکر کی عادت بھی ہو۔ وہ ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ قرآن مُردوں کیلئے نہیں، زندوں کیلئے ہے، قبرستانوں میں نہیں، گھروں میں پڑھنے اور عمل کرنے کیلئے نازل ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button