اہم پاکستانی خبریں

کرم میں جاری لڑائی رک گئی، قبائل جنگ بندی کیلئے راضی

شیعہ نیوز: جرگوں کے بعد ضلع کرم میں حالات معمول پر آنے لگے۔ ڈسٹرکٹ کرم میں گزشتہ کئی روز سے قبائل کے درمیان شدید مسلح تصادم جاری تھا، جس کے دوران دونوں فریقین کے 26 افراد قتل جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اس دوران املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے کرم میں متعدد جرگے منعقد ہوئے، جن میں علاقائی مشران، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی، ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق حکومت کی پوری کوشش ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد اگلے ایک یا دو دنوں تک تمام بند راستوں کو کھول کر زندگی کو معمول پہ لایا جائے، تاکہ خوراک ادویات اور دیگر اشیاء ضرورت کی ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ ضلع کُرم اراضی تنازع پر حکومت نے خصوصی لینڈ کمیشن تشکیل دیا جس کا کام مکمل ہونے کو ہے۔ دونوں اطراف کے قبائلی عمائدین بشمول کوہاٹ جرگہ نے امن او  امان قائم رکھنے کے لئے مثالی کردار ادا کیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ شرپسند عناصر چاہتے ہیں کہ کرم کے حالات خراب رہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے اور حالات بہتری کی جانب آجائیں گے۔ اب تک قبیلوں کے درمیان اس لڑائی میں 25 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دونوں فریقین مرحلہ وار بنکرز خالی کروانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button