دنیا
غزہ جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ تل ابیب اور حماس کو بھیج دیا گیا، میڈیا ذرائع کا دعوی
شیعہ نیوز: باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ صیہونی حکومت اور حماس کو بھیج دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کا حتمی مسودہ صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے حکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے حکام اور ٹرمپ کے نمائندے کے قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں میڈیا رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو بین الپارلیمانی یونین سے نکال باہر کرنا ہوگا، ایران
ایک ذریعے نے خبر دی ہے کہ قطر کے وزیر اعظم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں حماس کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔
تاہم ایک صیہونی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تل ابیب رجیم کو جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ موصول نہیں ہوا ہے۔”