مشرق وسطی

غاصب صیہونی حکومت کا پہلا سفیر منامہ پہنچ گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایتان نائیه اسرائیل کا پہلا سفیر ہے جو کل بحرین پہنچا، اور وہ آل خلیفہ اور تل ابیب کے مابین برقرار ہونے والے تعلقات کے بعد پہلی مرتبہ منامہ پہنچا تا کہ اپنی سرگرمیاں شروع کرے۔

صیہونی حکومت کی کابینہ نے 5 اکتوبر کو ایتان نائیه کی بحرین میں اسرائیلی سفیر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل ایتان نائیه ترکی میں اسرائیل کا سفیر اور متحدہ عرب امارات میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کا عارضی سربراہ رہ چکا ہے۔

اس سے قبل مقبوضہ فلسطین میں بحرین کے پہلے سفیر خالد یوسف الجلاہمہ، آل خلیفہ حکومت کے مشن پر تل ابیب پہنچے ۔

واضح رہے کہ تل ابیب میں بحرینی سفیر کی تعیناتی سے متعلق آل خلیفہ حکومت کے اقدام پر بحرین میں سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

بحرینی مظاہرین نے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب کے ساتھ منامہ کے روابط کی برقراری کا بحرینی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بحرینی عوام نے اسرائیل کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے پرچم کو بھی نذر آتش بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button