پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس علمائے شیعہ کی مرکزی عاملہ کا پہلا باضابطہ اجلاس علامہ راجہ ناصرکی سربراہی میں منعقد ہوا

شیعہ نیوز:مجلس علمائے شیعہ کی مرکزی عاملہ کا پہلا باضابطہ اجلاس اتوار کے روزمجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی سمیت تمام صوبائی صدرور نے شرکت کی.اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ کے دستور کو حتمی شکل دی گئی اور آئندہ کے امور پر گفت و شنید سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر حسین عسکری، سیکرٹری تبلیغات علامہ سید ثمر عباس نقوی، سیکرٹری روابط علامہ عیسیٰ امینی،صوبہ خیبرپختونخوا سے علامہ احمد علی روحانی،جنوبی پنجاب سے علامہ قاضی نادر حسین،صوبہ سندھ سے علامہ عبداللہ مطہری،صوبہ بلوچستان سے علامہ علی حسنین، گلگت بلتستان سے علامہ سید مظاہر حسینی اورصوبہ پنجاب سے علامہ سید طیب شیرازی شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button