جولانی حکومت کے وزیرخارجہ کی سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف!
شیعہ نیوز: شام کی جولانی حکومت کے عبوری وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ملک میں حکومت کی تشکیل سے متعلق خیالات سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق شام کی دہشت گرد حکومت کے عبوری وزیر خارجہ اسعد شیبانی نے اپنے دورہ ریاض کے دوران ملک کے تمام گروہوں پر مشتمل حکومت کی تشکیل کے فیصلے سے سعودی حکام کو آگاہ کیا۔
انہوں نے شام میں جولانی عناصر کے قبضے اور حکومت بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں عالمی یوم مزاحمت پر آزادی قدس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
شیبانی نے شام کے استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سعودی عرب کے تعاون پر بھی زور دیا۔
انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی اور اسٹریٹجک معاہدوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں ریاض سے تعاون کی درخواست کی۔
شام کی جولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد شیبانی نے ایک وفد کے ہمراہ ان کے سعودی ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ شام پر قابض جولانی عناصر صیہونی امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سعودی عرب اور ترکی سے پینگیں بڑھا رہے ہیں۔