پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیرخارجہ کا بیان مضحکہ خیز ہے: صابر ابومریم

شیعہ نیوز: فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم پاکستان نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ  نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بیان مضحکہ خیز ہے ۔

کیا جلیل عباس جیلانی کو معلوم نہیں پاکستان کے بانی نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

کیا اب بھی جلیل عباس جیلانی کو قومی مفاد کی تعریف سمجھنے میں دقت ہے ؟

فلسطینیوں کا مفاد ، فلسطینی عوام کا مفاد کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے میں نہیں اگر ایسا ہوتا تو پچھتر سال سے جدوجہد جاری نہ رہتی بلکہ وہ جلیل عباس جیلانی سے زیادہ سمجھدار ہیں اپنے مفاد کا فیصلہ کر لیتے۔

فلسطینیوں کا مفاد کا فیصلہ فلسطینی عوام کی مسلسل جدوجہد ہے جاری ہے ۔

افسوس ناک بات ہے کہ نگران حکومت کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں انتہائی کمزور موقف اختیار کیا اور اب نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی واضح موقف اختیار کرنے سے فرار کر گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button