پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک انصاف سے اتحاد کیلئے فارمولا طے ہو رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکرٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کیلئے فارمولا طے ہو رہا ہے، دونوں جماعتوں کے قائدین کے مابین اس سلسلے میں کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، ملاقاتوں میں اتحاد کے کئی فارمولوں پر غور و حوض کیا گیا ہے۔ اتحاد کامیاب ہونے کی صورت میں چار سے پانچ حلقے ایم ڈبلیو ایم کو ملیں گے، حکومت سازی میں بھی ہماری جماعت کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ ہر حلقے میں کرپشن مافیاز سے ہوگا۔ ضمیر، نوکریاں، ٹھیکے بیچنے والوں کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

حلقہ نمبر 2 میں ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے، شگر، روندو کھرمنگ میں بھی ہماری پوزیشن بہت ہی مضبوط ہے، نگر کے دونوں حلقوں میں بھی ہمارے مقابلے میں کوئی جماعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے، آئندہ بھی کریں گے۔ میرے لئے سب سے عزیز عوام کے مفادات ہیں۔ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ عوام کے مفادات پر کسی نے شب خون مارنے کی کوشش کی تو عوامی طاقت سے ایسی قوتوں کو کچل دیں گے، کئی مقامات پر مافیاز نے ہمارا امتحان لیا ہے، ہم نے ہر میدان میں مافیاز کو پسپا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button