
شہید حسن نصراللہ کی تدفین، پاکستان میں بھی تعزیتی تقریبات ہوں گی
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و ممبر سینیٹ اسمبلی پاکستان حجت الاسلام والمسلمین ناصر عباس جعفری، اہلِ تشیع اور اہلِ سنت علماء کے ہمراہ شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی تدفین میں شرکت کے لیے لبنان روانہ ہوچکے ہیں
شیعہ نیوز: پاکستان کی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ شہیدِ مقامت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ اور تدفین کے موقع پر ملک بھر میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
ان جماعتوں کے مطابق یہ تقریبات اتوار 23 فروری کو ملک کے مختلف شہروں میں "انا علی العہد” کے عنوان سے منعقد ہوں گی، جن میں بیروت سے براہ راست تدفین کی نشریات بھی دکھائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصیٰ میں صہیونی فوج کی تاریخی شکست: سابق اسرائیلی کمانڈر کی شرمناک اعترافات
مجالس اور تعزیتی اجتماعات کا انعقاد امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مراکز میں کیا جائے گا۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و ممبر سینیٹ اسمبلی پاکستان حجت الاسلام والمسلمین ناصر عباس جعفری، اہلِ تشیع اور اہلِ سنت علماء کے ہمراہ شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی تدفین میں شرکت کے لیے لبنان روانہ ہوچکے ہیں۔