پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شیعہ نیوز: مفسر قرآن، استاد العلما علامہ شیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ انتہائی رقت آمیز ماحول میں جامعہ الکوثر اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

محسن ملت، مترجم و مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام،طلاب سمیت ہزاروں افراد نے ملک بھر سے شرکت کی۔ نماز جنازہ علامہ شیخ حسن جعفری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد ہزاروں عاشقان کی موجودگی میں جامعۃ الکوثر میں ہی سپردخاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ علمدار روڈ کو 11 برس بیت گئے، قاتل تکفیری دہشت گرد آج بھی آزاد

نماز جنازہ میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، عراقی سفیر حامد عباس، سیاسی پارٹیوں کے نمائندے، علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکت کی اور مرحوم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں علمائے کرام نے مرحوم محسن نجفی کے فرزند علامہ اسحاق نجفی، علامہ شیخ حسن جعفری اور طلاب سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

علمائے کرام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ علامہ محسن علی نجفی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button