غزہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کی فتح ہے، امام جمعہ تہران
شیعہ نیوز: تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے پر مجبور ہوئے، امریکی صدر نے اسے ایک برا معاہدہ قرار دیا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ تلوار پر خون کی واضح فتح ہے۔
رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے اپنے خطبوں میں کہا کہ دشمن پابندیوں کے ذریعے عوام کو انقلاب کے خلاف کھڑا کرنا چاہتے تھے لیکن رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ سب مل کر پابندیوں کو غیر موئثر بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی داخلی توانائیوں اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کی مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے تمام شعبوں میں خودکفیل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹوں کے دوران 81 فلسطینی شہید اور 188 زخمی
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے پر مجبور ہوئے، امریکی صدر نے اسے ایک برا معاہدہ قرار دیا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ تلوار پر خون کی واضح فتح ہے۔
انہوں نے مزاحمتی محاذ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ صبر اور مزاحمت کرنے والوں کے لئے خدا کا عظیم تحفہ ہے۔
آیت اللہ صدیقی نے زور دے کر کہا کہ وہ لوگ جو امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، وہ ماضی کے تجربات اور شہداء کے خون کو فراموش کر رہے ہیں، لیکن جن جوانوں نے نائب امام زمانہ علیہ السلام کی بیعت کی تھی، انہوں نے امام زمان کے ظہور تک مزاحمت کرنے کا عزم کیا ہے۔