غزہ جنگ بندی معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔ جلد اعلان کیا جائے گا، قطر
شیعہ نیوز: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں اور ہمیں اس سلسلے میں اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔
ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ غزہ جنگ سے متعلق دوحہ میں جاری مذاکرات نتیجہ خیز اور مثبت رہے ہیں اور ہم نے معاہدے کا مسودہ فریقین کو ارسال کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو جلد از جلد لبنان کی سرزمین سے نکل جانا چاہئے، وزیر اعظم نواف سلام
انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدے کے حوالے سے فریقین کے درمیان تنازعات کی بنیادی رکاوٹوں پر قابو پالیا ہے اور فریقین کے درمیان اس وقت دوحہ میں بات چیت جاری ہے اور ہم طرفین کی توثیق کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم غزہ سمیت تمام فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور اس سلسلے میں فیصلہ سازی کا اختیار صرف فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔