دنیا

غزہ کی پٹی اب بچوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں رہی، فلپ لازارینی

شیعہ نیوز: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ غزہ کی پٹی اب بچوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین کے شمال پر میزائل حملہ، صیہونیوں کی دوڑیں لگ گئیں

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ بعض فلسطینی بچے بدھ کے روز دیر البلاح میں صلاح الدین اسکول پر بمباری کے نتیجے میں لگنے والی آگ میں جل کر راکھ ہوگئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بہت ہو چکا ہے۔ غزہ کی پٹی اب بچوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں رہی، کیا کوئی انسانیت باقی ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button